اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد میں چودہ سالہ لڑکی زرمینہ نے خودکش حملہ کرنے سے پہلے ہی پولیس کو گرفتاری دیدی ہے۔ زرمینہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اور دو مزید لڑکوں کو خودکش حملے کی تربیت دی گئی تھی۔ میں نے اس وقت خود کو پولیس کے حوالے کیا جب مجھے بارود سے بھری جیکیٹ پہنائی گئی تھی۔ زرمینہ معروف افغان عالم امام ملا عبدالشکور کی بیٹی جو اس وقت افغان خواتین پولیس کی حراست میں ہے۔ زرمینہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے لوگ بھی چاہتے تھے کہ وہ خودکش حملہ کرے۔


.......
/169